- Advertisement -
ٹوکیو ۔ 15 اپریل (اے پی پی) جاپانی حکام نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی حصے میں آنے والے زلزلے میں 9 افراد ہلاک اور 780 افراد زخمی ہو گئے ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مہندم ہونے والی عمارتوں کے نیچے مزید افراد کے پھنسے ہونے کا اندیشہ ہے۔یہ زلزلہ کیوشو جزیرے پر کماموٹو ضلع کے مشرق میں آیا۔زلزلے کے باعث ہزاروں افراد گھروں سے بھاگ گئے اور متعدد نے رات سٹرکوں پر گذاری۔6.4 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے بعد سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=978
- Advertisement -