جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کارگو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

141

ٹوکیو۔13اگست (اے پی پی):جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کارگو طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے باعث بند کر دیا گیا۔شنہوا کے مطابق منگل کی صبح کو اٹلس ایئر کا لاس اینجلس کے لئے روانہ ہونے والے بوئنگ 747 کارگو طیار ے نے ہائیڈرالک سسٹم کی خرابی کی وجہ سے ٹوکیو کے ناریتا ہوائی اڈے پر ہنگامی لینڈنگ جس کے دوران طیارے کا ایک ٹائر پھٹ گیا۔

حادثے کی وجہ سے ہوائی اڈے کا رن وے تقریبا ً 7 گھنٹے تک بند رہا۔ جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق اس واقعہ میں جہاز میں سوار عملے کے سات ارکان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔رن وے کی بندش کے باوجود دیگر پروازوں کی آمدو رفت میں کوئی خاص تاخیر نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی پرواز منسوخ کی گئی۔