
اسلام آباد ۔ 27 مئی (اے پی پی) پاکستان میں جاپان کے سفیر یونوری متسودا نے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت، ٹیکسٹائل، انڈسٹریو پیداوار اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود سے ملاقات کی۔ اس موقع پر سیکریٹری کامرس احمد نواز سکھیرہ اور کامرس ڈویژن کے دیگر حکام بھی موجودتھے۔عبدالرزاق داود نے جاپانی سفیر کے ساتھ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی مصنوعات ذریعے عالمی مارکیٹ تک رسائی کا خواہاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے جاپانی تعاون درکار ہے اور جاپان پہلے بھی اس شعبہ میں ہماری تکنیکی معاونت کررہا ہے۔اس کے علاوہ عبدالرزاق داود نے پاکستان میں موٹر گاڑیاں ٹیسٹنگ سہولت کی غیر موجودگی کے معاملے کو بھی اٹھایا اور کہا کہ اس شعبے میں جاپانی تعاون کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جولائی میں وہ اپنی تیکنینکی ٹیم کے ہمراہ جاپان کا دورہ کریں گے جسکا بنیادی مقصد جاپانی مارکیٹ تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو مزید بہتر بنانا ہے۔اس موقع پر جاپانی سفیر نے تمام شعبوں میںمکمل تعاون کو یقین دہانی کرائی ۔