ٹوکیو۔17دسمبر (اے پی پی):جاپان نے ایچ تھری راکٹ کی روانگی کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا ۔اس راکٹ نے جاپان کےنیویگیشن سیٹلائٹ میچی بیکی نمبر 5 کو زمین کے گرد مدار میں پہنچانا تھا۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق نیویگیشن سیٹلائٹ کو بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:11 پر لانچ کیا جانا تھا، لیکن ایک اعلان کے مطابق لانچنگ سائٹ پر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے …
جاپان کے نیویگیشن سیٹلائٹ کو لے جانے والے ایچ تھری راکٹ کی روانگی ایک بار پھر ملتوی

مزید خبریں
ٹوکیو۔17دسمبر (اے پی پی):جاپان نے ایچ تھری راکٹ کی روانگی کو ایک بار پھر ملتوی کر دیا ۔اس راکٹ نے جاپان کےنیویگیشن سیٹلائٹ میچی بیکی نمبر 5 کو زمین کے گرد مدار میں پہنچانا تھا۔ شنہوا کی رپورٹ کے مطابق نیویگیشن سیٹلائٹ کو بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11:11 پر لانچ کیا جانا تھا، لیکن ایک اعلان کے مطابق لانچنگ سائٹ پر سسٹم میں خرابی کی وجہ سے لانچ کو منسوخ کر دیا گیا۔جاپان ایرو سپیس ایکسپلوریشن ایجنسی اور دیگر فریق صورتحال کی تفصیلات کی چھان بین کر رہے ہیں۔
میچی بیکی ایک جاپانی سیٹلائٹ ہے جسے سمارٹ فونز، کار نیویگیشن سسٹمز اور مقام پر مبنی دیگر خدمات کے لئے جی پی ایس کی درستگی کو بڑھانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ موجودہ نظام جاپان کے گرد چکر لگانے والے پانچ سیٹلائٹس پر مشتمل ہے جو نہ صرف نیویگیشن میں مدد کرتا ہے بلکہ ایسے علاقوں میں زلزلے کے ہنگامی الرٹ میں بھی مدد کرتا ہے جہاں مواصلاتی سگنل نہیں ہیں۔
جاپانی حکومت کا مقصد سات سیٹلائٹس پر مشتمل سسٹم قائم کرنا ہے جو غیر ملکی سیٹلائٹس پر انحصار کیے بغیر پوزیشننگ کی معلومات فراہم کرنے کے قابل ہو ۔ میچی بیکی نمبر 5 ایسے مشن کا چھٹا سیٹلائٹ ہے۔قبل ازیں اس کی لانچنگ 7 دسمبر کو طے کی گئی تھی لیکن راکٹ کے جڑواں پیمائشی یونٹ میں خرابی کی نشاندہی کے بعد اسے ملتوی کر دیا گیا تھا۔








