یوکوہاما۔ 06مئی(اے پی پی) جاپان کے ولی عہد نورو ہیتو نے توقع ظاہر کی ہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک قدرتی آفات اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچے کی ترقی،توانائی کی فراہمی کے نیٹ ورکس اور سفری سہولیات میںدرپیش مسائل کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا رہے گا۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے 50ویں سالانہ اجلاس عام کے موقع پر بورڈ آف گورنرزکے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اے ڈی بی کے ٹوکیو میں منعقدہ افتتاحی اجلاس کا حوالہ دیا اور کہا کہ ماضی میں ایشیاءاور بحرالکاہل دنیا کے غریب ترین خطے میں شمار ہوتے تھے اس وقت سے لیکر اب تک گذشتہ 50سالوں میں ان ممالک میں اقتصادی ترقی اور غربت کے خاتمہ کے حوالہ سے اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں۔