پشاور۔ 15 جولائی (اے پی پی):جبہ ڈیم کی تکمیل پر 10 لاکھ لوگوں کو پینے کا صاف پانی ملے گا جبکہ ورسک کنال سسٹم کی تکمیل سے 3 سو کیوسک پینے کا پانی اور 4 سو کیوسک پانی آبپاشی کیلئے ممکن ہوسکے گا۔
پراجیکٹس حکام کی جانب جاری شدہ تفصیلات کے مطابق باڑہ ڈیم کی تکمیل سے نہ صرف 48 ہزار ایکڑ اراضی سیراب ہوگی بلکہ اس سے 6 میگاواٹ بجلی پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ 16 کیوسک پینے کیلئے صاف پانی بھی فراہم ہو گا۔
پراجیکٹس حکام کی جانب جاری شدہ تفصیلات کے مطابق مذکورہ منصوبوں سے متعلق اہلیان علاقوں سے مشاورت اور ان کے تمام تحفظات دور کرنے کیلئے پیشرفت ہو چکی ہے جبکہ متعلقہ اعلی حکام نے ورسک کینال سسٹم منصوبہ میں ملاگوری اور بکرآباد کے علاقوں کو شامل کرنے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔