- Advertisement -
اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف عدلیہ کو بدعنوانی کے مقدمات میں مطلوب ہیں، ان کی ضمانت کی درخواست عدالت میں ہے لیکن وہ وہاں پیش ہونے کی بجائے اسلام آباد میں مٹر گشت کر رہے ہیں۔
پیر کو اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی عام آدمی ہوتا تو اب تک اس کی ضمانت منسوخ ہو چکی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک قانون کا اطلاق امیر اور غریب پر برابر نہیں ہوتا، ہم ایک قوم نہیں بن سکتے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=302651
- Advertisement -