اسلام آباد ۔ 13 جون (اے پی پی)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے،مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی اکھاڑے میں نہ لائیں،عدلیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کا بہترین طریقہ عدلیہ کے فیصلوں کا احترام ہے۔جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر مفرور اشتہاری بھائیوں اور ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالتوں میں پیش کر کے عدلیہ کی تعظیم اور آئین و قانون کی بالادستی پریقین رکھنے کا ثبوت دیں۔