24.2 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومقومی خبریںجدوجہد آزادی میں کشمیریوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سردار ایاز صادق

جدوجہد آزادی میں کشمیریوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، سردار ایاز صادق

- Advertisement -

اسلام آباد۔13جولائی (اے پی پی):سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کئی دہائیوں سے جاری بھارتی ریاستی جبر کا سامنا کرنے والے کشمیری عوام کے غیر متزلزل حوصلے کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کشمیر کے شہداء کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں جو جدوجہد آزادی کی لازوال علامت ہیں۔اتوار کو یوم شہدائے کشمیر پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اسپیکر نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی مہم کشمیری عوام کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ کشمیری عوام کا حق خود ارادیت مطلق اور کسی بھی سمجھوتہ سے بالاتر ہے۔ سردار ایاز صادق نے عالمی برادری پر زور دیا کہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول کے لیے بامعنی اقدام کرے۔ واضھ رہے کہ قومی پارلیمنٹ نے قومی یکجہتی کی توثیق کرتے ہوئے متعدد قراردادوں کے ذریعے مسلسل کشمیریوں کی حمایت کی ہے۔ پاکستان تمام عالمی پلیٹ فارمز پر کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت میں ثابت قدم ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں