جدہ اسلامک پورٹ پر 1.4 ملین کیپٹاگون سمگل کرنے کی کوشش ناکام

74
جدہ اسلامک پورٹ پر 1.4 ملین کیپٹاگون سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جدہ۔25جنوری (اے پی پی):سعودی زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ کے ذریعے 1.4 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں (کیپٹاگون) سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔

ایس پی اے نے اتھارٹی کے بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ نشہ آورگولیاں ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھیں، کسٹم طریقہ کار اورلائیو ڈیٹیکشن کے دوران انہیں برآمد کیا گیا۔

اتھارٹی نے نارکوٹکس کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹیوریٹ کے تعاون سے نشہ آور گولیاں وصول کرنے والوں کو گرفتارکرلیا ہے۔انٹرنشیشنل جرنل آف ایڈکشن ریسرچ کے مطابق کیپٹاگون ایک قسم کی ایمفیٹامین ہے جسے مشرق وسطی میں نوجوان اور کم عمرلڑکے مبینہ طور پراستعمال کرتے ہیں۔ اس کی ایک گولی کی قیمت 10 سے 25 ڈالر کے درمیان ہے۔