جدہ۔15جون (اے پی پی):سعودی عرب کے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج آپریشن شیڈول کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 93 ہزار مسافر 446 پروازوں سے روانہ ہوئے ہیں۔الاخباریہ کے مطابق جدہ ایئرپورٹ انتظامیہ کی جانب سے ججاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مقررہ شیڈول کے مطابق واپس جانے والے حجاج ایئرپورٹ آنے سے قبل اپنی پرواز کے بارے میں معلومات حاصل کرلیں۔
ایران پر اسرائیل کے حملوں کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہیں جس سے قریبی ممالک جن میں عراق، اردن ، شام اور ایران شامل ہیں کی پروازیں متاثر ہوسکتی ہیں۔یاد رہے سعودی عرب نے جمعہ کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی حدود کی بندش کے بعد شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی تھی۔
ایئرپورٹس کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا تھا کہ ہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کریں تاکہ تاخیر یا پرواز میں تبدیلی سے بچا جا سکے۔ پروازوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کی تصدیق کسی بھی غیر متوقع تاخیر یا تبدیلی سے بچنے کے لیے ہے۔