جدہ ۔8مارچ (اے پی پی):جدہ میں تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کی پہلی مسجد کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔عاجل ویب سائٹ کے مطابق تھری ڈی مسجد جدہ کے شمالی علاقے میں الجوھرہ ہائوسنگ پروجیکٹ میں تعمیر کی گئی ہے ۔تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے بنائی جانے والی مسجد کا مجموعی رقبہ 5600 مربع میٹر ہے۔
اس کی تعمیر میں 6 ماہ کا وقت لگا۔تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر ہونے والی مسجد معروف کاروباری خاتون وجنات عبدالواحد نے اپنے متوفی شوہر عبدالعزیز شربتلی سے منسوب کی ہے۔
وجنات عبدالواحد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مملکت میں یہ پہلی تعمیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی ضرورت ہے ، تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے تعمیر کی جانے والی یہ مسجد مملکت میں پہلی تعمیر ہے اس کے ساتھ ہی تعمیرات کا شعبہ تیزی تبدیلیاں رونما ہوں گی۔