جدہ ۔3جنوری (اے پی پی):سعودی عرب کے شہر جدہ کی پولیس کے سپیشل یونٹ نے لوٹ مار کرنے والے 6 غیرملکیوں کو گرفتار کر لیا۔ایس پی اےکے مطابق جدہ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتارغیرملکیوں نے ایک سٹور میں گھس کر ڈکیتی کی اور رقم سے بھری تجوری بھی اٹھا کر لے گئے۔
گرفتار افراد میں سے 5 رہائشی اور اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والا ایک یمنی شہری بھی شامل ہے۔پولیس نے تمام لوگوں کے خلاف کارروائی مکمل کرکے انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا ہے۔