28.8 C
Islamabad
ہفتہ, مئی 3, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجدہ پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 15 لاکھ...

جدہ پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام، 15 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط

- Advertisement -

جدہ۔3مئی (اے پی پی):سعودی عرب کی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے جدہ پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام بنادی۔ایس پی اے کے مطابق سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹم اتھارٹی نے جنرل ٹائریکیٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کے تعاون سے جدہ پورٹ پر ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی 15 لاکھ 36 ہزار 118 کیپٹاگون کی گولیاں ضبط کرتے ہوئے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔اتھارٹی نے کہا کہ انسولیٹنگ پینلز پر مشتمل شپمنٹ کا جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی اور ڈیوائسز’ کا استعال کرتے ہوئے معائنہ کیا گیا جس پر پینلز کے اندر چھپائی گئی نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=591644

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں