جدہ۔14جون (اے پی پی):سعودی عرب کی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ پر17 لاکھ 19 ہزار 806 نشہ آور گولیاں سمگل کرنے کی بڑی کوشش کوناکام بنادیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی نے بیان میں کہا منشیات ایک شپمنٹ میں چھپائی گئی تھی۔
جدید سکیورٹی ٹیکنالوجی اور لائیو ڈیٹیکشن ڈیوائسزکی مدد سے معمول کے کسٹم طریقہ کار کے دوران منشیات برآمد ہوئی۔بعد ازاں اتھارٹی کے حکام نے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کنٹرول کےتعاون سے مملکت میں اس شپمنٹ کو وصول کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔