جدید جنگی حکمتِ عملی وسیع اور پیچیدہ طرزِعمل ہے، جو علم اور جدیدیت کا مرہونِ منت ہے ،ائیر مارشل وقاص احمد سلہری

پاک فضائیہ کے 7 ائیر آفیسرز کو ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی

اسلام آباد۔5جولائی (اے پی پی):چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف 17 ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا ہے کہ جدید جنگی حکمتِ عملی وسیع اور پیچیدہ طرزِعمل ہے، جو علم اور جدیدیت کا مرہونِ منت ہے،ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایجادات اور اختراعات پر مبنی پیچیدہ اورغیرمعمولی چیلنجوں کا سامنا کررہےہیں،ہمیں پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے ان مسائل پر قابو پانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا ۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق وہ منگل کو پی اے ایف ائیر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں ایرو اپرنٹسز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے ۔اتحادی ممالک اور پاک بحریہ کے ٹرینیز سمیت مجموعی طور 1601 ایرو اپرنٹسز نے اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی ۔

مہمان خصوصی نے تربیت کے مقاصد کے حصول کے لیے اکیڈمی کی انتظامیہ اور تدریسی عملے کی مخلصانہ کاو شوں اور لگن کو بھی سراہا ۔ایروناٹکس میں بہترین کارکردگی پر اصغر خان ٹرافی، اے سی دانش لیاقت کو دی گئی۔ایوی یانکس ٹیکنالوجی میں بہترین کارکردگی پرنورخان ٹرافی ایرو الیکٹرومیک ٹیکنیشن – II ارسلان لطیف کو دی گئی۔ اکیڈمی سارجنٹ ائیر کرافٹ مین اویس عابد کو جنرل سروس ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر ایئر آفیسر کمانڈنگ ٹرافی سے نوازا گیا۔

بنگلا دیش ائیر فورس سے تعلق رکھنے والے کاپل اکرم حسین بہترین کارکردگی پر بیسٹ فارن ٹرافی کے حقدار ٹہرے۔ مجموعی طور پر بہترین کارکردگی پر چیف آف دی ائیر سٹاف ٹرافی اے سی عبدالقدوس کو عطا کی گئی۔چیف پراجیکٹ ڈائریکٹر جے ایف 17 ائیر مارشل وقاص احمد سلہری نے کہا کہ ہم سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایجادات اور اختراعات پر مبنی پیچیدہ اورغیرمعمولی چیلنجوں کا سامنا کررہےہیں،ہمیں پیشہ ورانہ اور تکنیکی مہارت کے ذریعے ان مسائل پر قابو پانے کے لیے خود کو تیار کرنا ہوگا۔