جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ اوربرانڈنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب کا ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پر پیغام

95

لاہور۔27مئی (اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جدید دور میں ڈیجیٹل مارکیٹنگ، برانڈنگ نہ صرف کاروباری ترقی کا موثرذریعہ بلکہ قومی ترقی کا ستون ہے۔ وزیر اعلی نے ورلڈ مارکیٹنگ ڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ مارکیٹنگ جدید معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ ماہرینِ مارکیٹنگ،اداروں،طلبہ و طالبات اور مارکیٹنگ کے شعبے سے وابستہ تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ محض مصنوعات کے فروغ کا عمل نہیں بلکہ ایک مکمل سائنس ہے جو کاروبار کو وسعت اور معیشت کو مستحکم کرتی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ای کامرس اور جدید برانڈنگ کی تربیت دے کر عالمی منڈیوں سے جوڑ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ علم، اخلاق اور جدت کے ساتھ مارکیٹنگ کو پاکستان کی ترقی کا ذریعہ بنائیں گے۔