33.2 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومزرعی خبریںجدید طریقہ کاشت اور رحجانات کو اپنا کر گندم کی پیداوار کو...

جدید طریقہ کاشت اور رحجانات کو اپنا کر گندم کی پیداوار کو دوگنا کیا جا سکتا ہے ،ماہرین جامعہ زرعیہ

- Advertisement -

فیصل آباد ۔ 01 نومبر (اے پی پی):جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے ماہرین زراعت نے کہا کہ جدید طریقہ کاشت اور رحجانات کو اپنا کر گندم کی پیداوار کو دوگنا کیا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ترقی پسند کاشتکار 80من فی ایکڑ تک گندم کی پیداوار حاصل کر رہے ہیں جبکہ ہماری اوسط پیداوار صرف 31من تک محدود ہے جسے جدید طریقہ کاشت اور رحجانات کو اپناتے ہوئے دوگنا کیا جا سکتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ غذائی خودکفالت کے حصول کیلئے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ناگزیر ہے جس کیلئے آج سے شروع ہونیوالی گندم کی بوائی مہم کے دوران جامعہ کے طلبہ دیہاتوں میں جا کر گندم بوائی کے حوالے سے کاشتکاروں، کسانوں، زمینداروں کو آگاہی فراہم کریں گے تاکہ وہ تازہ ترین زرعی تحقیق کی روشنی میں گندم کی فی ایکڑ بہترین پیداوار حاصل کرسکیں۔

- Advertisement -

انہوں نے زرعی درآمدات میں ہونےوالے اضافے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زرعی معیشت کا حامل ملک ہونے کے باوجود اشیائے ضروریہ وغذائی اجناس کی درآمد ہمارے لئے لمحہ فکریہ ہے جس کےلئے زرعی سائنسدانوں، کسانوں اور محکمہ زراعت توسیع کے کارکنوں کو مربوط کاوشیں بروئے کار لانے پر توجہ دینا ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت موسمیاتی تبدیلیوں، پانی کی کمی اور فوڈ سکیورٹی کے مسائل سے گزر رہا ہے جس کےلئے علم پر مبنی معیشت کو اپنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد ہی یو اے ایف ٹیکنالوجی ٹرانسفر سنٹر کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا تاکہ کاشتکاروں تک ان کے مسائل کے حل پر مبنی ٹیکنالوجی منتقل کی جا سکے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=519891

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں