ملتان۔ 18 نومبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر واسا خالد رضا خان نے کہا ہے کہ صارفین کی شکایات کے ازالے کےلئے جاپان کی طرف سے فراہم کی گئی جدید مشینری اور کیمروں کی مدد سے سیوریج اور پائپ لائنوں کی صفائی جاری ہے، ٹیمیں دن اور رات کے شیڈول کے مطابق ڈی سلٹنگ کرنے میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے واسا کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے دوران کیا۔ان کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام علاقوں کی مانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ نکاسی آب جیسے مسائل سے نمٹا جا سکے۔
اس موقع پر ایم ڈی کو کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے مطابق متعدد علاقوں میں سیوریج لائنوں کی جدید مشینری کے ذریعے صفائی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق گلگشت کالونی،ایم ڈی اے روڈ شاداب کالونی، پل براراں،لودھی کالونی روڈ،مشتاق کالونی،چاہ عبداللہ والا، نور پور بدھلہ روڈ،بسمشاہ رکن عالم کالونی Aبلاک کے علاقوں کے درجنوں مین ہولز کی صفائی کی گئی ۔