22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومتجارتی خبریںجدید معیشتوں میں قرضوں کی شرح دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی...

جدید معیشتوں میں قرضوں کی شرح دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر پہنچی ہے‘عوامی قرضوں کی شرح 1930ءاور 40کے عشرے کے عالم گیر مالیاتی بحران کی سطح سے بڑھ چکی ہیں‘ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ

- Advertisement -

واشنگٹن۔ 14 اپریل (اے پی پی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ جدید معیشتوں میں قرضوں کی شرح دوسری جنگ عظیم کے بعد پہلی مرتبہ بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے بعد آئی ایم ایف نے خبر دار کیا ہے کہ ایسے عالم میں جب حکومتیں بڑھوتری کی کم شرح اور افراط زر جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے کوششیں کررہی ہے وہاں جدید معیشتوں میں قرضوں کی شرح بہت زیادہ بڑھ چکی ہے۔آئی ایم ایف کی جانب سے نئی مالیاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی مالیاتی بحران کے آغاز سے لیکر اب تک حکومتوں کی جانب سے قرضے لینے کی شرح بہت زیادہ ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں