جدید ٹیکنالوجی کو ریلوے میں متعارف کرارہے ہیں،عوام کو معیاری اور بہترین سفری سہولیات فراہم کریں گے،وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی کی میڈیا سے گفتگو

103

اسلام آباد۔21جون (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو ریلوے میں متعارف کرارہے ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعظم خان سواتی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے بغیر ہم مافیا کے نیٹ ورک نہیں توڑسکتے۔انہوں نے کہا کہ ای ٹکٹنگ کا نظام متعارف کرایا جارہا ہے،ریلوے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔سگنل نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جارھا ہے جبکہ ٹریکس کی مرمت و بحالی کا کام بھی کیا جارھا ہے۔

سکھرڈویژن میں 374 کلومیٹر ٹریک کو اپ گریڈ کیا جارھا ہے۔جس کے بعدیہاں ریل گاڑیاں 120 سے 140 کی سپیڈ سے چل سکیں گی ۔اس کے علاوہ تمام ٹریکس کا معائنہ کیا جائے گا۔اور دیکھا جائے گا کہ گینگ مین ہیں کہ نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کو کرپشن سے پاک ادارہ بنا کر دم لیں گے اور عوام کو معیاری اور بہترین سفری سہولیات فراہم کریں گے۔