جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کوقانون کے شکنجے میں لایا جارہاہے،بلال صدیق کمیانہ

97

لاہور۔22جنوری (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ رواں سال2025 میں اب تک ٹریول آئی سافٹ ویئر کے ذریعے ایک لاکھ96ہزار400سے زائد افرادکی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔بدھ کو جاری بیان میں انہوں نے بتایا کہ ہوٹل آئی سافٹ ویئر کے ذریعے83ہزارسے زائدافرادکو چیک کیا گیا ہے۔

سمارٹ آئی سافٹ ویئر کے ذریعے 2400سے زائد فارنرز کاریکارڈ چیک کیا گیاہے۔سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے940ہوٹلوں،1390گیسٹ ہا سز / ہوسٹلوں اور175فیکٹریوں کی چیکنگ عمل میں لائی گئی ہے۔ سمارٹ آئی ایپ کے ذریعے اب تک102 اشتہاری،20عدالتی مفرور وں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی سی پی او لاہور نے بتا یا کہ دوران چیکنگ237 افراد کے خلاف مختلف مقدمات میں کریمینل ریکارڈٹریس ہوئے ہیں ۔

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اشتہاری مجرمان کوقانون کے شکنجے میں لایا جارہاہے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ ایس ایچ اوز ہوٹل مالکان کومسافروں کا ڈیٹا ہوٹل آئی ایپ میں درج کرنے کا پابند بنائیں۔ ٹریول آئی ایپ کی مدد سے مسافروں میں گھل مل کر سفر کرنے والے مطلوب مجرمان کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جائے۔

پولیس سافٹ ویئرز میں ڈیٹاکا اندرج نہ کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی کی جائے۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ سپروائزری افسران خود فیلڈ میں ہوٹلوں، سرائے، قیام گاہوں اور بس اڈوں کی انسپیکشن کریں۔جرائم کی روک تھام کیلئے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک سے بھرپوراستفادہ کیا جائے۔جدید ٹیکنالوجی کا استعما ل جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال سے محفوظ اور پر امن معاشرے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔