36.6 C
Islamabad
اتوار, مئی 11, 2025
ہومقومی خبریںجدیدٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ...

جدیدٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 10 جنوری (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ جدےد ٹیکنالوجی کی مدد سے بجلی اور توانائی کی ضروریات کا درست اندازہ لگانے میں مدد مل رہی ہے، بجلی اور توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے نظام کو جدید بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت مربوط توانائی کے نظام پر توجہ دے رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ توانائی شعبے میں نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔ بارہویں پانچ سالہ ترقیاتی منصوبے پر کام کا آغاز کیا جا چکا ہے، بارہویں پانچ سالہ منصوبے میں بجلی اور توانائی کے نظام اور انفراسٹرکچر کو جدید بنانے کے اہم اقدامات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہونے کو ہے، اگلے مرحلے میں نظام اور اس میں بہتری لانے کے اقدامات کئے جائیں گے۔ وہ سی ڈی ڈبلیو پی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=85009

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں