26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،15 ملزمان گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،15 ملزمان گرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

- Advertisement -

پشاور۔ 11 ستمبر (اے پی پی):تھانہ ٹاؤن پشاور پولیس نے مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کےخلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے 15 ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان میں محمد صابر، نجیب اللہ، شہزاد، عمران خان، بلال، وحید اللہ، عاصم، زیشان، محمد عادل، محمدعلی، ثناء اللہ، رومان، زیشان، ملنگ جان اور محمد سجاد شامل ہیں ۔

گرفتار ملزمان میں منشیات فروش سمیت دیگرجرائم میں ملوث افراد شامل ہیں، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر چھ کلوگرام سے زائد چرس، ایک کلوگرام کے قریب آئس اور 8 عدد پستول بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ۔گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئی ہے ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389191

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں