24.4 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 25, 2025
ہومعلاقائی خبریںجرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے لاہور پولیس شب وروز کوشاں...

جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے لاہور پولیس شب وروز کوشاں ہے،ڈی آئی جی آپریشنز

- Advertisement -

لاہور۔24اپریل (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے کہا ہے کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہے، جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کیلئے لاہور پولیس شب وروز کوشاں ہے۔انہوں نے بتایا کہ شفیق آباد پولیس نے تین رکنی متحرک رابر گینگ گرفتارکر لیا، گرفتار ملزمان میں سلمان،سلطان اور وحید اللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے غیر قانونی اسلحہ،02 موٹر سائیکلیں اور نقد ی برآمدکی گئی، ملزمان گن پوائنٹ پر معصوم شہریوں سے نقدی، موبائل اور موٹر سائیکل چھینتے اور واردات کے لیے چھینی ہوئی موٹر سائیکل استعمال کرتے تھے۔

اسی طرح چوکی نیاز بیگ پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ کاروائی کرتے ہوئے ڈکیٹ گینگ کے 03 ارکان گرفتار کر لئے، گرفتار ملزمان میں پرویز اقبال، ساجد محمود اور میراں بی بی شامل ہیں، ملزمان سے گندھارا ڈالہ، موٹر سائیکل ہنڈا 125، لاکھوں روپے کی 03 بھینسیں اور پستول برآمدکئے گئے، ملزمان نے کچھ روز قبل ہنجروال کے علاقہ سے 03 عدد بھینسیں چوری کی تھیں۔

- Advertisement -

چوکی صوئے اصل پولیس نے بھی مختلف مارکیٹوں میں وارداتیں کرنے والا 2 رکنی ڈکیت و چور گروہ گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں دانش اورمحمودشامل ہیں، گروہ کو خفیہ اطلاع پر پانڈو کی گائوں سے حراست میں لیا گیا، ملزمان سنٹرل پارک و گردونواح میں واقع مختلف مارکیٹس میں ریکی کرتے اور موقع پا کر موٹر سائیکلیں و دیگر سامان چھین کر فرار ہو جاتے تھے، ملزمان کے قبضہ سے 3 لاکھ روپے سے زائد نقدی، لیپ ٹاپ، موبائل اور پستول برآمد کیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ 3 موٹر سائیکلیں بھی برآمدکی گئیں۔

کاہنہ پولیس نے بھی گن پوائنٹ پر نوجواں لڑکی سے زیادتی اور وڈیو بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کرکے مدینہ کالونی گجومتہ سے حراست میں لیا گیا، ملزم زاہد25 سالہ متاثرہ لڑکی کے واش روم میں کیمرہ لگا کر نازیبا وڈیوز بناتا اور وڈیوز وائرل کرنے کی دھمکیاں دے اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، ملزم نے لڑکی سے گن پوائنٹ پر اپنے دوست سے بھی زیادتی کروائی۔

غازی آباد پولیس نے بھی ون فائیو کال پر فوری ریسپانڈ کرتے ہوئے07 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کوگرفتارکر لیا، ملزم کی شناخت ریاض کے نام سے ہوئی، بچی گلی میں کریانہ سٹور پر سرف لینے گئی تھی تودکاندار ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی، پولیس نے متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ اسی طرح ڈولفن سکواڈ نے دورانِ پٹرولنگ راوی روڈکے علاقے سے 2 مشکوک ملزمان کوگرفتارکر لیا جن کی شناخت زین اور عثمان کے ناموں سے ہوئی، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 2 پستول، گولیاں و میگزینز برآمدکی گئیں،ڈولفن ٹیم نے تعاقب کے بعد ملزمان کو چاند چوک کے قریب گرفتار کیا۔

برکی پولیس نے بھی اغوا کے مقدمہ میں مطلوب 02 بچیوں کو تلاش کر لیا، بچیوں کی شناخت 12 سالہ ماریہ اور 09 سالہ مونیکا کے ناموں سے ہوئی، بچیوں کی تلاش کے لیے سیف سٹی کیمروں، جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے مدد حاصل کی گئی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=587391

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں