28.2 C
Islamabad
جمعہ, اپریل 4, 2025
ہومعلاقائی خبریںجرائم کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی...

جرائم کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

- Advertisement -

لاہور۔3اپریل (اے پی پی):ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کھلی کچہری کا انعقاد کرکے شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائیوں کے احکامات جاری کیے۔کھلی کچہری میں لین دین، فراڈ، جھگڑوں اور دیگر عوامی مسائل بارے شکایات موصول ہوئیں۔انہوں نے شہریوں کی موجودگی میں افسران کو براہ راست کالز، فوری حل کے لیے احکامات دئیے گئے۔

پولیس ملزمان کے خلاف شکایات پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری مارک کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا۔فیصل کامران نے کہا کہ جرائم کا خاتمہ اور انصاف کی فراہمی لاہور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔انصاف کی راہ میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں نے مسائل کے حل کے لیے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=578257

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں