راولپنڈی۔ 03 مئی (اے پی پی):پولیس کالج سہالہ میں ایس پی یو ریکروٹ کانسٹیبلان کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گا۔ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ راولپنڈی اشفاق احمد خان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ڈی آئی جی کمانڈنٹ پولیس کالج سہالہ راولپنڈی اشفاق احمد خان نے مہمانوں اور فیمیلیز کا شکریہ ادا کیا۔کورس میں 583′ SPU ریکروٹ کانسٹیبلان اور 55 بینڈ کانسٹیبل کورس کے جوانوں نے اپنی بنیادی ٹریننگ حاصل کی۔
مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اورتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریکروٹ کانسٹیبلان کی پاسنگ آوٹ پریڈ میں بحثیتت مہمان خصوصی شرکت میرے لیے باعث افتتخار ہے۔ تمام ٹرینی افسران، ان کے والدین اور عزیز و اقارب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پولیس کالج سہالہ کی انتظامیہ اس کورس کی تکمیل میں عملی کردار ادا کرنے پر مبارکباد کی مستحق ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عٹمان انور اورایڈیشنل آئی جی پی ٹریننگ محمد طارق چوہان کے وژن کے مطابق ان کی ٹریننگ اعلی خطوط پر کی گئی ہے، انہوں نے کہا کہ جس محنت اور جذبے سے ریکروٹ کانسٹیبلان نے ٹریننگ مکمل کی ہے’ اسی جذبے سے پیشہ ورانہ کام خوش اسلوبی سے سر انجام دیں۔محکمہ پولیس ملکی نظم و نسق قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ ریکروٹ کانسٹیبلان ادارے کی پہچان ہیں۔ تھانہ کلچر کو بہتر بنانے میں کانسٹیبلان کا کردار کلیدی ہے۔ پولیس کالج سہالہ پاکستان کا سب سے بڑا تربیتی ادارہ ہے جو کہ 1959میں قائم ہوا اور اب تک ایک لاکھ سے زائد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ملازمین و افسران تربیت حاصل کر چکے ہیں۔پولیس کالج سہالہ کو سینئر رینکس کی ٹریننگ کے ساتھ ساتھ پولیس کے بنیادی رینک ریکروٹ کانسٹیبلان کی ٹریننگ کا اعزاز بھی حاصل ہیجوکہ محکمہ کا چہرہ ہے۔
پولیس کالج سہالہ میں ٹریننگ میں بنیادی اصولوں نظم و ضبط اور پیشہ وارانہ تربیت کو مدِنظر رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ کو ڈیزائن کرتے وقت اس بات کو خاص اہمیت دی گئی کہ ان افسران کی بنیادی ضروریات کیا ہیں۔ کانسٹیبل کے فیلڈ ورک کو سامنے رکھتے ہوئے تمام ماڈیولز ٹریننگ ڈائیریکٹوریٹ کی رہنمائی اور معاونت سے تیار کئے گئے ہیں۔ جس میں کردار سازی،لیگل سٹڈیز،پولیسنگ اور جسمانی تربیت شامل ہے۔
ان افسران کے بنیادی سکلزاور آئی جی پنجاب کے وژن کے مطابق ان کو فیلڈ کرافٹVVIPپروٹیکشن، اینٹی رائٹ ٹریننگ،ریسکیو1122 کی معاونت سیریسکیو آپریشن کورس، بنیاد ی کمپیوٹر ٹیکنیکس،پنجاب پولیس (POLCOM) سسٹم،موبائل فرانزک کی عملی تربیت بھی دی گی۔ان افسران کی جسمانی تربیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان افسران کو PT،پریڈاور ویپن کی مکمل ٹریننگ کروائی گی جس میں خود سپروائز کرتا رہا۔
انہوں نے تمام ٹرینی افسران، ان کے والدین اور عزیز و اقارب کو مبارکباد دی اور کہا کہ وہ ان کے بہتر مستقبل کے لیے دعا گو ہیں۔ انہوں نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں اعزازی شمشیر اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کیے۔ تقریب میں ڈپٹی کمانڈنٹ عبد الروف بابر،ایس پی حنا نیک بخت، ایس پی شعیب عقیل سمیت غیر ملکی مہمان گرامی اور والدین نے شرکت کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=592030