جرمنی ، سینما پردھاوا بولنے والا مسلح شخص ہلاک

159

برلن ۔ 24 جون(اے پی پی) جرمنی میں پولیس نے مغربی قصبے وائرنہیم میں ایک سینما کمپلیکس میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنانے والے مسلح شخص کو ہلاک کردیا ہے۔جرمنی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ نقاب پوش شخص ایک بندوق اور بارودی بیلٹ پہن رکھی تھی۔اس نے سینما کمپلیکس میں گھس کر وہاں موجود لوگوں کو یرغمال بنالیا تھا۔پولیس ترجمان نے این ٹی وی ٹیلی ویژن کو بتایا ہے کہ واقعے میں کوئی اور شخص زخمی نہیں ہوا ہے۔