برلن۔9اکتوبر (اے پی پی):جرمنی کی قدامت پسند جماعتوں کرسچن ڈیموکریٹک یونین (سی ڈی یو) اور کرسچن سوشل یونین (سی ایس یو) نے ہیس اور باویریا میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلی،اس سےجرمن چانسلر اولاف شولز کی سوشل ڈیموکریٹس (ایس پی ڈی) کو شدید دھچکا لگا ہے ۔
چینی خبر رساں ادارے نے سرکاری اعدادوشمار کے حوالے سے بتایا کہ سی ڈی یو نے ہیس ریاست میں 34.6 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ سی ایس یو نے باویریا میں 37 فیصد ووٹ لیے، سنٹرل رائٹ سسٹر پارٹیز نے دونوں جرمن ریاستوں کے انتخابات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔
اس کے علاوہ دائیں بازو کی الٹرنیٹیو فار جرمنی پارٹی نے ایس پی ڈی، گرین پارٹی اور فری ڈیموکریٹک پارٹی کے زیر انتظام موجودہ وفاقی حکومت سے ووٹرز کے عدم اطمینان کی وجہ سے بہت فائدہ اٹھایا۔2018 کے ریاستی انتخابات کے مقابلے میں تینوں پارٹیز کو دونوں ریاستوں میں بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے۔