14.9 C
Islamabad
منگل, مارچ 4, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمنی ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

جرمنی ، کار ہجوم پر چڑھ دوڑی، ایک شخص ہلاک،متعدد زخمی

- Advertisement -

برلن ۔4مارچ (اے پی پی):جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک گاڑی لوگوں کے ہجوم پر چڑھ گئی جس سے کم از کم ایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

العربیہ کے مطابق حادثے کے وقت علاقے میں ایک کارنیول کی تقریبات جاری تھیں جہاں سکیورٹی حملوں کے لیے پولیس چوکس تھی۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ آیا دیگر مشتبہ افراد بھی تھے۔ پولیس نے عوام سے شہر کے مرکز سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=568412

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں