برلن ۔27مئی (اے پی پی):جرمنی ایئرلائن گروپ لفتھانزا نے موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظر 15 جون تک اسرائیل کے لیے پروازیں معطل کر نے کا اعلان کردیا۔ العربیہ کے مطابق ایئرلائن کی جانب سے جاری بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اس سے لفتھانزا، سوئس، آسٹریئن ایئرلائنز، یوروونگز، آئی ٹی اے ایئرویز، برسلز ایئرلائنز اور لفتھانزا کارگو کے زیرِ انتظام چلنے والی پروازیں متأثر ہوں گی۔