برلن ۔ 18 جون (اے پی پی) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے جرمنی پر زور دیا ہے کہ وہ تحفظ ماحولیات کے عالمی معاہدے کو بچانے کی خاطر ہر ممکن کوشش کرے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق چانسلر انجیلا مرکل نے بتایا ہے کہ پوپ فرانسس نے ان کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ پیرس ماحولیاتی معاہدے کا دفاع کرتی رہیں۔ پوپ فرانسس کا مزید کہنا ہے کہ اس تناظر میں جرمن حکومت ایسی تمام رکاوٹوں کو دور کرے، جو اس سلسلے میں عالمی تعاون کو متاثر کر سکتی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس معاہدے سے پیچھے ہٹ چکے ہیں، جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے