برلن ۔8دسمبر (اے پی پی):جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے چیف آف سٹاف ہیلگے براؤن نے کہا ہے کہ جرمنی میں کووڈ -19 کی ویکسینیشن کا عمل جنوری کے ابتدائی دنوں میں شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بطور ڈاکٹر وہ اس عمل کی خود نگرانی کریں گے۔ یورپی یونین کے حکام اس ویکسین کی حتمی منظوری کے لیے ممکنہ طور پر 29 دسمبر کو فیصلہ کریں گے۔ دریں اثناء جرمنی میں عوام کو ویکسین کی فراہمی کے لیے خصوصی سینٹرز کے قیام کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ادھر برطانیہ میں منگل سے عوام کو ویکسین دینے کی مہم شروع ہو گئی ہے۔