جرمنی میں مصنوعی سورج کا تجربہ

116

برلن ۔ 24 مارچ (اے پی پی) جرمن شہر ژیولِش میں مصنوعی سورج کا Synlight نامی ایک تجربہ کیا جا رہا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن ایرو اسپیس سینٹر، ڈی ایل آر کے سائنسدان اس ’مصنوعی سورج‘ کی تیز روشنی اور حرارت کے ساتھ تجربات کرتے ہوئے یہ پتہ چلانا چاہتے ہیں کہ سورج سے جو بے پناہ توانائی روشنی کی صورت میں زمین تک پہنچتی ہے، اسے کیسے زیادہ موثر طریقے سے محفوظ کیا جا سکتا ہے۔