اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):جرمنی میں مقیم پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران 17.7 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2022 میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 508.5 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جومالی سال 2021 کے مقابلہ میں 17.7 فیصدزیادہ ہے، مالی سال 2021 میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 431.9 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا،
جون میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 41.4 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جومئی میں 41.5 ملین ڈالراورگزشتہ سال جون میں 42.5 ملین ڈالرتھا،
سٹیٹ بینک کی جانب سے قانونی اوربینکنگ ذرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کے دوران مجموعی طورپر6.1 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔