جرمنی میں نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

131

برلن ۔ 03 ستمبر (اے پی پی) جرمنی میں رواں سال اگست کے دوران نئی گاڑیوں کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جرمن ایسوسی ایشن آف آٹوموبائل انڈسٹری کی جاری رپورٹ کے مطابق رواں سال اگست کے دوران 2 لاکھ 45 ہزار ایک سو نئی گاڑیاں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہیں۔ وی ڈی اے کے صدر میتھیاس ویزمین کے مطابق اقتصادی ترقی اور ملک میں روزگار کی صورتحال میں بہتری نئی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں