جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں دوماہ کے دوران 40.3 فیصد اضافہ ہوا، سٹیٹ بینک

48
State Bank

اسلام آباد۔22ستمبر (اے پی پی):جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے پہلے دومہینوں میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.3 فیصد اضافہ ہو اہے۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جولائی اوراگست میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 85.7 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40.3 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے پہلے دومہینوں میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی شہریوں نے 61.1 ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔ اگست 2021 میں جرمنی میں کام کرنے والے پاکستانی محنت کشوں نے 42.4ملین ڈالرکازرمبادلہ ملک ارسال کیا جو گزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 66.14 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال اگست میں جرمنی سے ترسیلات زرکاحجم 25.7 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

حکومت کی جانب سے قانونی اوربینکنگ زرائع سے ترسیلات زرکی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کے نتیجہ میں ترسیلات زرمیں مسلسل اضافہ ہورہاہے اور جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 10.4 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔