برلن ۔ 24 اپریل (اے پی پی)جرمنی میں ہینوور صنعتی میلہ)کل) پیر کو شروع ہو گا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق ہینوور صنعتی میلہ کا شمار دنیا کے بڑے صنعتی ٹیکنالوجی میلوں میں ہوتا ہے۔رواں سال امریکا اس میلے کا شراکت دار ملک ہے۔میلے میں 5 ہزار نمائش کنندہ گان شرکت کریں گے جو کہ 29 اپریل تک جاری رہے گا۔