- Advertisement -
دمشق۔20مارچ (اے پی پی):جرمنی نے شام میں اپنا سفارت خانہ باضابطہ طور پر دوبارہ کھول دیا۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق دمشق میں جرمن وزارت خارجہ کی ایک محدود سفارتی ٹیم کام کر رہی ہے۔
جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیربوک نےشام میں سفارتی مشن کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا جو 2012 میں شام کی خانہ جنگی کے دوران بند ہو گیا تھا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ شام میں سلامتی کی صورتحال کے پیش نظر لبنان کے دارالحکومت بیروت سے قونصلر امور اور ویزوں کی فراہمی جاری رہے گی۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=574653
- Advertisement -