19.1 C
Islamabad
منگل, مارچ 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمنی کا یورپی یونین کانفرنس میں شام کے لئے 326 ملین ڈالر...

جرمنی کا یورپی یونین کانفرنس میں شام کے لئے 326 ملین ڈالر کی امداد کا وعدہ

- Advertisement -

برسلز ۔18مارچ (اے پی پی):جرمنی نے یورپی یونین کانفرنس میں شامیوں کے لیے 326 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے ۔ العربیہ کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے زیرِ قیادت ڈونر کانفرنس سے قبل وزیرِ خارجہ اینالینا بیرباک نے کہا ہے کہ جرمنی اقوامِ متحدہ اور منتخب تنظیموں کے ذریعے شامیوں کے لیے مزید 300 ملین یورو (326 ملین ڈالر) کی امداد کا وعدہ کر رہا ہے۔

انہوںنے کہا کہ فراہم کردہ فنڈز میں سے نصف سے زیادہ شام کے لوگوں کے لیے ہوں گے جن پر ملک میں عبوری حکومت کے بغیر عمل درآمد ہو گا۔وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فنڈ خوراک، صحت کی خدمات اور ہنگامی پناہ گاہوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ خاص طور پر کمزور طبقات کے حفاظتی اقدامات پر صرف ہوں گے۔ شامی پناہ گزینوں اور اردن، لبنان، عراق اور ترکی میں میزبان کمیونٹیز کو بھی مدد ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے شام کے پرامن مستقبل کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع سیاسی عمل کی ضرورت کو دہرایا۔انہوں نے کہا کہ یورپی باشندوں کے طور پر ہم شام کے لوگوں کے لیے اور ایک آزاد اور پرامن ملک کے لیے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔انہوں نے عبوری حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ علوی فرقے کے دیہات میں سینکڑوں شہریوں کے قتل کی تحقیقات اور ان کے ذمہ داروں کا احتساب کرے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=573727

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں