اسلام آباد۔5فروری (اے پی پی):جرمنی کوپاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے، مالی سال کے پہلے6ماہ میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ جبکہ درآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ جرمنی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 881.04 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 1.94 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو864.24 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، دسمبرمیں جرمنی کوپاکستانی برآمدات کاحجم 135.13 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جونومبرمیں 139.46 ملین ڈالراوردسمبر2021 میں 172.98 ملین ڈالرتھا،
مالی سال 2022 میں جرمنی کو1.749 ارب ڈالرمالیت کی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں جرمنی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر31.52 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے دسمبر2022 تک کی مدت میں جرمنی سے درآمدات کاحجم 476.68 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا،جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 626.96 ملین ڈالرتھا، دسمبر2022 میں جرمنی سے درآمدات کاحجم 76.71 ملین ڈالرتھا جو نومبرمیں 73.31 ملین ڈالر اوردسمبر2021 میں 116.84 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2022 میں جرمنی سے 1.250 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھیں