روم ۔30مئی (اے پی پی):جرمنی کے سائیکل سوار نیکو ڈینز نے گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کا 18واں مرحلہ جیت لیا۔31 سالہ جرمن سائیکل سوار نیکو ڈینز کی یہ گیروڈی اٹالیہ ریس میں پہلی سٹیج فتح ہے۔ البانیہ سے گیرو ڈی اٹالیہ کا 108 واں ایڈیشن جاری ہے جس میں سائیکلنگ کی دنیا کے نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس کے 18ویں مرحلے میں سائیکل سواروں نے موربیگنو سےسیزانو میڈرنو تک کا فاصلہ طے کرنا تھا جو پہاڑی راستے پر 144 کلو میٹر پر محیط تھا۔31 سالہ جرمن سائیکل سوار نیکو ڈینز نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 144کلومیٹر کا فاصلہ 3گھنٹے 12 منٹ اور 7 سیکنڈز میں طے کرکے 18ویں مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔
33 سالہ اٹلی کے سائیکل سوار میرکو میسٹری نے دوسری جبکہ بیلجیئم کے 30سالہ سائیکلسٹ ایڈورڈ پلانکارٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ریس میں میکسیکوکے سائیکل سوار آئزک ڈیل ٹورو کا پنک جرسی پر قبضہ برقرار ہے ۔ انہوں نے ریس کے نویں مرحلے سےپنک جرسی حاصل کی ہوئی ہے۔گیرو ڈی اٹالیہ ایک گرینڈ ٹور سائیکلنگ سٹیج ریس ہے جو تین ہفتوں میں مکمل ہوگی جس میں دنیا کے نامور سائیکلسٹ شریک ہیں۔
گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 21 مرحلوں پر محیط ہے جس میں سائیکل سوار 3443.3 کلو میٹر کا سفر طے کریں گے۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس میں 23 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ گیرو ڈی اٹالیہ سائیکل ریس 23 روز جاری رہنے کے بعد یکم جون کو اختتام پذیر ہوگی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=603112