جرمنی کے ساتھ پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں 10 ماہ کے دوران اضافہ

78
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):جرمنی کو پاکستان کے فاضل تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ہواہے، جاری مالی سال میں جرمنی کو پاکستانی برآمدات میں 5 فیصدکی کمی ہوئی ہے تاہم اس کے ساتھ ساتھ جرمنی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصدکمی ہوئی ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جرمنی کوپاکستان کی برآمدات کاحجم 1.366 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 5 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو1.432 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،اپریل میں جرمنی کو102.14 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی جو مارچ میں 122.27 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 132.85 ملین ڈالرتھیں، مالی سال 2022 میں جرمنی کوبرآمدات سے ملک کو1.751 ارب ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں جرمنی سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکراپریل تک کی مدت میں جرمنی سے 762.21 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جرمنی سے 1.064 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی۔

اپریل سے میں جرمنی سے 60.78 ملین ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئیں جومارچ میں 74.25 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 101.41 ملین ڈالرتھیں،مالی سال 2022 میں جرمنی سے درآمدات کاحجم 1.250 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا۔