جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس کی وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی کی ملاقات

159
افتخار علی شلوانی

اسلام آباد۔16اگست (اے پی پی):جرمنی کے سفیر الفریڈ گراناس نے وفاقی سیکرٹری صحت افتخار علی شلوانی سے ملاقات کی۔ بدھ کووزار ت صحت سے جار ی بیان کے مطابق ملاقات میں ڈی جی ہیلتھ اور پمز کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ برائے ریڈیالوجی بھی موجود تھے۔

ملاقات میں صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی اور پمز ہسپتال کی ایم آر آئی مشین کی تنصیب کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری صحت افتخار شلوانی نے کہا کہ جرمن کمپنی سیمنز پمز میں ایم آر آئی مشین 6 ستمبر کو فعال کر دے گی۔ اس حوالے سے پمز انتظامیہ اور جرمن سپلائر نے یقین دہانی کرا دی ہے اس پر جرمنی کے سفیر کا خصوصی طور مشکور ہوں۔

وفاقی سیکرٹری صحت نے کہا کہ پمز ہسپتال وفاقی دارالحکومت کا سب سے بڑا ہسپتال ہے۔ پمز ہسپتال میں روزانہ12سے 15 ہزار مریض علاج کیلئے آتے ہیں۔پمز ہسپتال کی کارکردگی کو مزید بہتر کرنے مؤثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں۔پمز ہسپتال کی مشین کافی عرصہ سے خراب تھی جس کی وجہ سے مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا۔ افتخار علی شلوانی نے کہا کہ ہیلتھ سیکرٹری کی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی اس اہم معاملہ کا نوٹس لیا اور پمز ہسپتال کی انتظامیہ کو اگست تک ڈیڈ لائن دی تھی۔وزارت صحت کے شعبے اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے عملی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے۔