اسلام آباد ۔ 22 جنوری (اے پی پی) جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں منعقد ہونے والی عالمی تجارتی نمائش میں 14 پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ تجارتی نمائش کا انعقاد 10 تا 14 فروری2017ءکو ہوگا جس کا شمار دنیا کی بڑی صارف مصنوعات کی نمائشوں میں ہوتا ہے۔ عالمی نمائش میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان، بلوچستان گیس لمیٹڈ ، سول سٹیل ورکس، فاطمہ انٹر پرائیزز سمیت دیگر مختلف پاکستان کمپنیاں شریک ہوں گی اور عالمی خردیاروں کے سامنے اپنے مصنوعات کی نمائش کریں گی جس سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔