26.6 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںجرمن ائیر لائن لفتھانزا نے اسرائیل کے لئے پروازوں کی معطلی میں...

جرمن ائیر لائن لفتھانزا نے اسرائیل کے لئے پروازوں کی معطلی میں توسیع کردی

- Advertisement -

برلن ۔22اکتوبر (اے پی پی):جرمن ائیر لائن لفتھانزا نے اسرائیل کے لئے پروازوں کی معطلی میں توسیع کردی ۔العربیہ کے مطابق جرمن ایئر لائن گروپ لفتھانزا نے کہا کہ وہ اسرائیل کے لیے پروازوں کی معطلی میں 10 نومبر تک توسیع کر رہی ہے کیونکہ اسرائیل، غزہ اور لبنان حالت جنگ میں ہے۔

نیز کہا گیا ہے کہ گروپ کی یورو ونگز ایئر لائن بھی اسرائیل کے لیے اپنی پروازوں کی معطلی میں 30 نومبر تک توسیع کر دے گی۔لفتھانزا گروپ جس کے مسافر برداروں میں سوئس انٹرنیشنل ایئر لائنز، آسٹرین ایئر لائنز اور برسلز ایئر لائنز بھی شامل ہیں، نے حالیہ مہینوں میں شرقِ اوسط میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ سے اپنی پروازوں کے اوقات میں بار بار تبدیلی کی ہے جیسا کہ دیگر ایئر لائنز نے کیا ہے۔

- Advertisement -

ایران اور لبنا ن کے لیے بھی اس کی پروازیں پہلے ہی بالترتیب 31 اکتوبر اور 30 نومبر تک معطل کر دی گئی ہیں۔لفتھانزا نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ کم از کم 31 اکتوبر تک اسرائیلی فضائی حدود سے گریز کرے گا اور یہ کہ وہ ایرانی اور عراقی فضائی حدود کو "اگلے اطلاع تک” استعمال نہیں کرے گا سوائے عراقی فضائی حدود میں ایک راہداری کے جو اربیل روانگی اور آمد کے لیے ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=515482

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں