جرمن تجارتی نمائش ”آٹو مکینیکا“ میں شرکت کیلئے 12 مارچ تک درخواستیں طلب

65
بین الاقوامی نمائش انٹرسیک دبئی میں شرکت کےلئے بدھ تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں،ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی

اسلام آباد ۔ 23 فروری (اے پی پی) پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے (ٹی ڈی اے پی) نے جرمنی میں منعقد ہونے والی تجارتی نمائش ”آٹو مکینیکا“ میں شرکت کیلئے 12 مارچ 2018ءتک درخواستیں طلب کی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی میلے کا انعقاد 11 تا 15 ستمبر 2018ءکو فرینکفرٹ جرمنی میں ہوگا جس میں پرزہ جات، الیکٹرانکس اور سسٹمز، اسیسریز، ٹیوننگ، مرمت و دیکھ بھال، سروس سٹیشن، آئی ٹی اور مینجمنٹ وغیرہ کے حوالے سے مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی مصنوعات کی نمائش اور کاروباری معاملات طے کر سکیں گے۔ عالمی تجارتی میلے میں شرکت سے قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی۔ اس حوالے سے مزید معلومات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جا سکتی ہیں۔