جرمن سفارت کاروں کی طالبان حکومت کے نمائندوں سے پہلی ملاقات ، افغانستان میں انسانی بحران کی صورت حال اور اس کے ممکنہ حل پرگفتگو

65
امریکی انتظامیہ کا مشرق وسطیٰ سے لاکھوں شہریوں کے ممکنہ انخلا کے منصوبے پر غور

اسلام آباد۔19نومبر (اے پی پی):جرمن سفارت کاروں نے طالبان حکومت کے نمائندوں سے پہلی مرتبہ ملاقات کی ہے ۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز کابل میں ہونے والی اس ملاقات میں بالخصوص افغانستان میں انسانی بحران کی صورت حال اور اس کے ممکنہ حل پر توجہ مرکوز رہی۔

افغانستان کے لیے جرمنی کے خصوصی مندوب یاسپر وِیک اور نامزد سفیر مارکوس پوٹسیل نے ان مذاکرات میں طالبان پر زور دیا کہ وہ امدادی منصوبوں میں تعاون کریں، جس پر طالبان حکومت کا ردعمل مثبت رہا۔