اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلگ ہیک نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر ارشدداد، نائب صدر زاہد حسین کاظمی، سیکرٹری اوورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ اور سیکرٹری ٹریننگ اعجاز رفیع بٹ موجود تھے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات …
جرمن سفیر برن ہارڈ شلگ ہیک کی پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاحمد جواد اور عامر محمود کیانی سے ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 30 جنوری (اے پی پی) پاکستان میں جرمنی کے سفیر برن ہارڈ شلگ ہیک نے مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عامر محمود کیانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مرکزی سینئر نائب صدر ارشدداد، نائب صدر زاہد حسین کاظمی، سیکرٹری اوورسیز ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ اور سیکرٹری ٹریننگ اعجاز رفیع بٹ موجود تھے۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور بین الاقوامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر کی جانب سے پاکستان اور جرمنی کے مابین تعاون کی تاریخ پر مفصل روشنی ڈالی گئی۔ جرمن سفیر کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کےلئے نیک تمناو¿ں اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی نے کمزور معیشت اور اداروں کی تباہی سے جنم لینے والی مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت مشکلات کے ازالہ اور گھمبیر چیلنجرز سے نمٹنے کےلئے کوشاں ہے۔








