برلن۔26جنوری (اے پی پی):جرمنی کے ایک ایروسپیس انجینیر نے 120 دن تک پانامہ کے ساحل پر ایک زیرِآب کیپسول میں رہنے کا عالمی ریکارڈ بنایا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق 59 سالہ روڈیگر کُوچ گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج سوزانا رئیس کی موجودگی میں سمندر کے نیچے اپنے 30 مربع میٹر کے گھر سے نکلے۔
گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جج نے تصدیق کی کہ کُوچ نے فلوریڈا کی ایک جھیل میں زیرِآب لاج میں 100 دن گزارنے والے امریکی جوزف ڈٹوری کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا ایڈونچر تھا اور اب یہ ختم ہو گیا ہے۔ میں نے یہاں اپنے وقت کا بہت لطف اٹھایا۔ روڈیگر نے اپنے تجربے کے حوالے سے کہا کہ اسے بیان کرنا ناممکن ہے ۔